ابنا: عراق ميں سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر حلہ کے شمال مغربي علاقے جرف الصخر ميں دہشت گرد گروہ داعش کا کمانڈر محمد جنديل الجنائي ہلاک کرديا گيا ہے - يہ خطرناک دہشت گرد کمانڈر علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرانے کي عراقي فوج کي تازہ ترين کاروائي ميں مارا گيا- اس کے ساتھ مزيد انيس دہشت گرد اس علاقے ميں فوج کي کاروائي ميں مارے گئے-
عراق کي السومريہ نيوز ويب سائٹ نے خبردي ہے کہ صوبہ ديالہ کي بلدياتي کونسل نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ صوبہ ديالہ کا پچانوے فيصد علاقہ سيکورٹي فورس کے کنٹرول ميں ہے - خبروں ميں بتايا گياہے اب صرف السعديہ کا علاقہ رہ گياہے جسے دہشت گردوں سے پاک کرايا جانا ہے -
دوسري جانب موصل سے بھي خبر ہے کہ دہشت گردوں سے اللہيب عشاير کي جنگ جاري ہے -
اس درميان جب تکريت ميں داعش کے ساٹھ ٹھکانوں کو تباہ کرديا گيا ہے شہر کے جنوبي علاقے ميں خود کش دھماکے ميں چاليس سے زائد افراد جاں بحق اور زخمي ہوگئے ہيں - يہ خود کش دھماکہ تکريت شہر سے پچيس کيلو ميٹر دور واقع ايک علاقے ميں کيا گيا جس ميں دس فوجي جاں بحق اور پينتيس سے زائد زخمي ہوگئے -صوبہ ديالہ ميں ايک سيکورٹي عہديدار نے سنيچر کو خبردي ہے کہ عراقي فوج نے صوبے کے صدر مقام بعقوبہ کے شمال ميں دلي عباس نامي علاقے ميں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے بتيس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا -
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ عراقي فوج اس وقت علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے ميں سرگرم ہے -
ادھر صوبہ صلاح الدين ميں بھي سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ سامرا کے قريب داعش اور عوامي رضاکارفورس کے درميان لڑائي ميں دس دہشت گرد مارے گئے ہيں-
ايک اور خبر ميں کہا گيا ہے کہ صوبہ الانبار کے مغربي علاقے ميں عراقي فضائيہ کي بمباري ميں داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادي شديد طور پر زخمي ہوگيا ہے اور عراق سے شام فرار کرگيا ہے - عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقي فوج اور سيکور ٹي فورس نے سرحدي شہر القائم ميں اپني خفيہ ايجنسيوں کي اطلاعات کي بنياد انتہائي غير معمولي کاروائياں انجام ديں اور عراقي فضائيہ کي مدد سے انہوں نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادي کے ٹھکانے پر حملہ کيا جس ميں وہ بري طرح زخمي ہوگيا - حملے ميں زخمي ہونے کے بعد ابو بکرالبغدادي اپنے کچھ ساتھيوں کے ہمراہ القائم شہر سے شام فرار کرگيا ہے- يہ شہر عراق اور شام کي سرحد پر واقع ہے - بعض ذرائع کا يہ بھي کہنا ہے کہ جس بري طرح سے وہ زخمي ہوا ہے اس کا بچ پانا مشکل ہے-
.......
/169